حیدرآباد۔9فروری(اعتماد نیوز)وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ ان دنوں دہلی کے
دورہ میں سخت مصروف ہیں۔ چنانچہ کل نیتی ایوگ اجلاس میں انہوں نے وزیر
اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ آج انہوں نے مرکزی وزیر برائے شہری ترقیات
وینکیا نائیڈو سے
ملاقات کرتے ہوئے حیدر آباد کو اسمارٹ سٹی کی سہولتوں سے
مربوط کرنے ‘ اور تلنگانہ کے میں اسمارٹ سٹیز کی ترقی سے متعلق نمائندگی
کی۔ انہوں نے مرکزی وزیر بیریندر سنگھ سے بھی ملاقات کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ
وہ مزید مرکزی وزرا سے ملاقات کر سکتے ہیں۔